امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ کی حمایت میں متعدد سرکردہ شخصیات کے اعلانات عارف عزیز شیخ کی انتخابی مہم چلانے کے لئے بہاولپور آمد

طارق بشیر چیمہ کے گروپ کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حسن عسکری شیخ شاہی والا اور چولستان کی یونین کونسلز کیلئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
شاہی والہ (نامہ نگار) پی پی 248 کی نشست کے لیے طارق بشیر چیمہ گروپ کے امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ بروز جمعرات شاہی والہ کے چک نمبر 98 ڈی این بی سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز شاہی والا ،چکوک اور چولستان کی یونین کونسلرز کے لیے کریں گے- ادھر معلوم ہوا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ بھی اسلام اباد سے بہاولپور اپنی اقامت گاہ پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ اپنے چچا زاد بھائی حسن عسکری شیخ کی انتخابی مہم کی نگرانی کر سکیں – عارف عزیز شیخ یونین کونسلز چنی گوٹھ ، کلاب، مہند اور راجڑ سمیت دیگرعلاقوں میں حسن عسکری شیخ کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے- یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حسن عسکری شیخ نے اپنے صوبائی حلقہ میں زوردار انتخابی مہم شروع کر رکھی ہےجبکہ متعدد گروپوں نے انکی حمایت کے اعلانات کئے ہیں