Advertisements

سابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی تعینات نوٹیفکیشن جاری

Ex-IG Sindh Police AD-Khawaja
Advertisements

وفاقی حکومت نے تین برس کے لیے تقرری کی منظورِی دے دی ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی وزارت صنعت و پیداوار کے تحت فرائض سرانجام دے گی

صدر ایگریکلچر چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ نے اے ڈی خواجہ کو ان کی نئی تقرری پر مبارک باد دی اور اُنکے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Advertisements

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈی خواجہ کو چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا- ان کی تقرری کا دورانیہ تین برس مقرر کیا گیا ہے- خیال ہے کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زون وزارت صنعت وپیداوار حکومت پاکستان کے تحت فرائض انجام دے رہا ہے- ادھر صدر ایگریکلچر چیمبر آف کامرس جنوبی پنجاب شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ نے جناب اے ڈی خواجہ کو چیئرمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز اتھارٹی تعینات کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور جناب اے ڈی خواجہ کو ان کی نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور مستقبل میں انکی کامیابی وکامرانی کیلئے دعا کی ہے