صاحبزادہ گزین عباسی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کے دل مول لے لیے مرتضی احمد قریشی

سماجی و سیاسی رہنما و سابق کونسلر کی پرانی تحصیل بازار میں سڑک پر ٹف ٹائل کی تنصیب کے موقع پر علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے بات چیت
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) ایم پی اے صاحبزادہ گزین عباسی نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر دل مول لے لیے ہیں شہر کی مختلف گلی کوچوں میں ٹف ٹائل بچھا کر عوام کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہی ایم پی اے کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سماجی و سیاسی رہنما و سابق کونسلر مرتضئ احمد قریشی نے پرانی تحصیل بازار میں سڑک پر ٹف ٹائل کی تنصیب کے موقع پر علاقہ مکینوں اور دکانداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق کونسلرز مجتبی احمد قریشی مختیار احمد ملک ابوبکر قریشی بلا قریشی بھائی و دیگر موجود تھے
مرتضی احمد قریشی نے کہا کہ ایم پی اے گزین عباسی کی گرانٹ سے بننے والی اندرون شہر میں ٹف ٹائل والی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جبکہ شہر کے مین پروجیکٹ بھی انہی کی بدولت مکمل کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے شہر کی جانب بڑھنے والی عوام کے لیے ریلوے ٹریک کے قریب فلائی اوور اور شہر کی مین مصروف کچہری روڈ کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا یہ سڑک چوک چاچا بستی تا چوک منیر شہید تک دورویہ سڑک زیرتعمیر ہے۔