سابق کونسلر چوہدری محمد شہزاد اور نوجوان کاروباری شخصیت چوھدری محمد برہان کی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات

ڈیرہ نواب صاحب: سابق کونسلر بلدیہ احمد پور شرقیہ چوہدری محمد شہزاد اور نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری محمد برہان صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements
گزشتہ 2018 کے عام انتخابات کی طرح آٹھ فروری کے عام انتخابات میں بھی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھرپور سپورٹ کریں گے دونوں کی نواب صاحب کو یقین دہانی
ڈیرہ نواب صاحب (سٹاف رپورٹر) سابق کونسلر بلدیہ احمد پور شر قیہ چوہدری محمد شہزاد اور نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری محمد برہان نے آج صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 پر سال 2018 کی طرح اس مرتبہ بھی ان کے ولی عہد آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے -نواب صلاح الدین عباسی نے پرنس بہاول خان عباسی کی سپورٹ کرنے پر چوہدری محمد شہزاد اور چوہدری محمد برہان سے اظہار تشکر کیا
Advertisements