سابق کونسلر الحاج فدا حسین جٹھول کے جوان سال صاحبزادے رضوان فدا انتقال کر گئے
جواں سال رضوان فدا گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا سیٹلائٹ ٹاؤن ٹینکی والے گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی
رضوان فدا کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مدیر احسان احمد سحر کا اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق کونسلر الحاج فدا حسین جٹھول کے جواں سال صاحبزادے رضوان فدا انتقال کر گئے وہ گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے جو جان لیوا ثابت ہوا- جواں سال رضوان فدا کی نماز جنازہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ٹینکی والے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازاں رضوان فدا کے جسد خاکی کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا – مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر نے الحاج فدا حسین جٹھول کے جواں سال صاحبزادے کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین