خاندان عباسیہ کے دونوں امیدواروں کو انشاءاللہ آٹھ فروری کو انتخابی کامیابی سے ہمکنار کریں گے , خالد خان بلوچ کی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم و سابق صدر تحصیل بار ایسو سی ایشن احمد پور شرقیہ محمد خالد خان بلوچ نے اپنے گروپ سمیت این اے 166 کے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی اور پی پی 249 کے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا -تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی گزشتہ روز سابق سٹی ناظم محمد خالد خان بلوچ کی اقامت گاہ پر گئے جہاں دونوں آزاد امیدواروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی- سینیر صحافی محمد عبید اللہ راجپوت ,حبیب اللہ راجپوت اور ساجد خان بلوچ کے علاوہ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ،محمد اسماعیل معروف لیلو قریشی، اور شہزاد سہیل خاکوانی کے علاوہ دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے
دریں اثناء سابق سٹی ناظم محمد خالد خان بلوچ نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ان کا گروپ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں عباسی خاندان کے امیدواروں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کو کامیاب کرائے گا