سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد نذیر آباد قبرستان میں سپرد خاک
سابق رئیس بلدیہ ملک رشید احمد بوبک مرحوم کی اہلیہ تھیں ،نماز جنازہ المکہ ٹاؤن میں ادا کی گئی ادارہ روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کا اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ سابق چیئرمین بلدیہ ملک رشید احمد بوبک مرحوم کی بیوہ محترمہ اور سابق چیئرمین بلدیہ احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ المکہ ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ بڑی تعداد میں سماجی اور سیاسی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی – نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کو نذیر آباد کے قبرستان میں اُنکے مرحوم شوہر کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا
ادارہ روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ان کی والدہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ نصیب کرے اور ان سمیت سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین

