ملک عثمان رشید بوبک محمد یوسف فاروقی اور ملک رشید احمد کی مدیر احسان احمد سحر سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
Advertisements
سابق چیئرمین بلدیہ سابق سینیئر کونسلر و ممتاز ماہر تعلیم اور بزنس مین و سابق سابق کونسلر نے طاہرہ نسرین مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) بلدیہ احمد پور شرقیہ کے سابق چیئرمین ملک عثمان رشید بوبک سابق سینیئر کونسلر و ممتاز ماہر تعلیم محمد یوسف فاروقی اور سابق کونسلر و بزنس مین ملک رشید احمد گزشتہ صبح سیٹلائٹ ٹاؤن میں مدیر روزنامہ احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے ان سے اُنکی چھوٹی ہمشیرہ طاہرہ نسرین کے علی پور میں انتقال پر اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا- انہوں نے طاہرہ نسرین مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی بھی دعا کی
Advertisements