Advertisements

اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” کے تحت تقریب کا انعقاد مستحق اور منتخب الاٹیز میں مالی گرانٹ کے پے آرڈرز تقسیم

Event held under "Apna Khait, Apna Rozgar" scheme; pay orders of financial grants distributed among deserving and selected allottees
Advertisements

صوبائی اسمبلی کے اراکین سردار ملک خالد محمود بابر وارن،سید عامر علی شاہ اور حسن عسکری شیخ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے الاٹیز کو گرانٹ کے چیکس دیے

محکمہ زراعت پنجاب کی اس گرانٹ کے ذریعے کسان بیج، کھاد، زرعی آلات اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کر سکیں گے، جس سے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ زرعی پیداوار بڑھنے سے ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری

Advertisements

احمد پور شرقیہ ( پریس ریلیز) اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم”: صوبائی اراکینِ اسمبلی نے کاشتکاروں میں مالی گرانٹ کے پے آرڈرز تقسیم کر دیے۔ حکومتِ پنجاب کے کسان دوست وژن اور دیہی معیشت کی بحالی کے لیے جاری "اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” کے تحت ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق اور منتخب الاٹیز میں مالی گرانٹ تقسیم کی گئی۔ تقریب میں صوبائی اسمبلی کے اراکین سردار ملک خالد محمود بابر وارن،سید عامر علی شاہ اور شیخ حسن عسکری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے الاٹیز کو گرانٹ کے پے آرڈرز دیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی اراکین نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” کا مقصد چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا، زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور دیہی علاقوں میں خود روزگاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کاشتکاروں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور گرانٹ کی شفاف تقسیم کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وسائل براہِ راست حقدار کسانوں تک پہنچیں۔

ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور محمد جمیل غوری نے محکمہ زراعت پنجاب کی سکیموں کے بارے میں بتایا کہا کہ اس گرانٹ کے ذریعے کسان بیج، کھاد، زرعی آلات اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کر سکیں گے، جس سے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ زرعی پیداوار بڑھنے سے ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولپور حافظ محمد شفیق،اسٹنٹ کمشنر محترمہ اقرا ناصر اعوان اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع احمد پور شرقیہ شیخ خالد مصطفٰی،سینر زراعت آفیسر کامران جبار،سینر زراعت آفیسر اوچ شریف محمد غلام علی اور زراعت آفسر عتیق گوہر گرانٹ وصول کرنے والے الاٹیز نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس مالی معاونت سے وہ اپنی زمینوں کو بہتر انداز میں آباد کرنے اور اپنے خاندانوں کے لیے باعزت روزگار کمانے کے قابل ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی اراکین اور متعلقہ محکمے کے افسران نے الاٹیز میں باضابطہ طور پے آرڈرز تقسیم کیے اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، معززینِ علاقہ اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی