Contact Us

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی او پی ڈی میں ایوننگ سروس کا آغاز کردیا گیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعارف غوری

Dr Arif Ghauri

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عارف غوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر ہسپتال کی او پی ڈی میں ایوننگ سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اور سہ پہر دو بجے سے رات آٹھ بجے تک  او پی ڈی میں مریضوں کے چیک اپ اور آپریشن کرنے کا آغاز کردیاگیاہے اور ڈاکٹروں  کی تعیناتی بھی کردی گئی ہے۔ علا ج معالجہ کے علا ہ و مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا اب جنرل سرجری ، سمیت گائنی کے مریضوں کو کہہں ریفر نہیں کیا جائے گا۔ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہی تما م سہولیات دی جائیں گی ۔

مزید پڑھیں