حاصل پور : جمعیت علما اسلام سمیع الحق گروپ کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید یوسف شاہ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان سے افغان باشندوں کا انخلا نامناسب اقدام ہے جس کی ہم حماٸیت نہی کرسکتے افغانستان کی وجہ سے ہمارا مغربی باڈر محفوظ تھا جو اب محفوظ نہی رہا ہے نہ جانے ایسی پالیسیاں اور اقدامات کن کے ایما پر کیے جاتے ہیں جن افغان باشندوں کا انخلا کیا جارہا ہے وہ سال ہا سال سے پاکستان میں مقیم تھے حکومت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم ہے ہزاروں معصوم بچوں کو شہید کردیا گیا ہے غزہ کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے یہ سب کچھ امریکہ کی سرپرستی میں ہورہا ہے اسلامی ممالک بے حسی کی حد تک خاموش تماشاٸی ہیں اقتدار کی ہوس اور مفادات کی وجہ سے اسلامی ممالک خاموش بیٹھے ہیں جو انتھاٸی افسوس ناک امر ہے پوری دنیا کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے اسراٸیل کے مظالم کے خلاف یورپی ممالک میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں اس وقت ظلم یہ ہے کہ تمام بارڈر اور مصر کابارڈر بھی بلاک ہے تاکہ فلسطینیوں کے لیے کوٸی امداد باہر سے نہ أسکے انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں تک امدادی سامان پہنچانے کے لیے رساٸی دی جاۓ انھوں نے کہا کہ مجھے الیکشن ہوتے ہوۓ نظر نہی أتے ابھی تک الیکشن شیڈول کا اعلان نہی ہوا ہے أٸی ایم ایف کے وفد کی پاکستان أمد پر دباو میں أکر الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیاہے اس موقعہ پر جمیعت علما اسلام س حاصل پور کے امیر شیخ محمد خالد عمر فاروق چوہان صابر مغل راو محمد شریف اور دیگر اکابرین بھی موجود تھے