Advertisements

یورپی یونین کا پاکستانی انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار

European Union reaction about general elections in Pakistan
Advertisements

ہم کچھ امیدواروں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے، اظہار رائے پر پابندی اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں

برسلز: :  یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات پر ردعمل سامنے آ گیا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

Advertisements

یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کا جائزہ لیا ہے، کئی ماہ کے التواء اور غیر یقینی صورتحال اور ایک کشیدہ سکیورٹی ماحول کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوا جس میں پاکستانی عوام کی شرکت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، خواتین اور دیگر اقلیتوں نے درپیش نظامی رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

یورپی یونین نے اپنے ردعمل میں مزید کہا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں رجسٹرڈ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم کچھ امیدواروں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے، اظہار رائے پر پابندی اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں شدید مداخلت کے الزامات کی وجہ سے ایک برابری کا میدان نہ ہونے پر افسوس ہے۔