Advertisements

احمد پور شرقیہ میڈیا کلب کا قیام ۔شیخ عزیز الرحمان صدر سید آصف بخاری جنرل سیکرٹری اور چوہدری سردار احمد چیئرمین مجلس عاملہ منتخب

Establishment of Ahmedpur Sharqia Media Club
احمدپور شرقیہ :میڈیا کلب احمدپور شرقیہ کے افتتاحی اجلاس سے مدیر احسان احمد سحر خطاب کررہے ہیں'صدر شیخ عزیز رحمن اور چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری سردار احمد بھی انکے ساتھ موجود ہیں'جبکہ دوسری تصویر میں میڈیا کلب کے اراکین کامدیر نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

میڈیا کلب کا قیام خوش آئند اقدام ہے احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی مہمان خصوصی احسان احمد سحر مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی

احمدپورشرقیہ( جاوید مغل سے )تاریخی علاقہ احمد پور شرقیہ کے تشخص صحافیوں کی فلاح و بہبود اور مشاھیر ریاست کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کلب کا قیام ۔شیخ عزیز الرحمان صدر سید آصف بخاری جنرل سیکرٹری اور چوہدری سردار احمد چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوگئے۔ورکنگ صحافیوں کے  خصوصی اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت چوہدری سردار احمد جبکہ مہمان خصوصی   مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی(اے پی آر این ایس) احسان احمد سحر  تھے ۔اس موقع پر تنظیم کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے شیخ عزیز الرحمن نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کی تاریخی علاقہ کی ایک بہت بڑی پہچان ڈیرہ نواب صاحب ہے – بہاولپور کے ادیبوں صحافیوں اور دانشوروں کے علاوہ کھلاڑیوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا کلب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد صحافیوں کی فلاح و بہبود ہے اس میڈیا کلب کا احمد پور شرقیہ کے گروہی پریس کلب کی سیاست یا کسی دوسرے سیاسی مذہبی تنظیموں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا مہمان خصوصی احسان احمد سحر نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اس تنظیم کا قیام بھرپور اور خوش آئند اقدام ہے اس کے نتیجے میں احمد پور شرقیہ کے تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور میں دامے درمے سخنے بھرپور تعاون کے لیے تیار ہوں۔سید آصف بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ علاقے کی بھر پور خدمت کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے جان محمد چوہان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور چیئرمین مجلس عاملہ چوہدری سردار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں نے متفقہ طور پر تنظیم کا اعلان کیا ہے اور یہ ایڈھاک تنظیم ہوگی مکمل عہدیداران کا اعلان یکم جنوری کے بعد کیا جائے گا  اجلاس میں احسان احمد سحر کی ہدایت پر طے پایا گیا کہ احمد پور شرقیہ کے تمام  مرحومین صحافی جنہوں نے صحافت کے لیے خدمات انجام دی ہیں ان کے لئے ایک تعزیتی ریفرنس کرایا جائے گا – مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریجنل نیوز پیپر سوسائٹی(اے پی آر این ایس) احسان احمد سحر کا تقریب میں پہنچنے پر زبردست استقبال کیا گیا اور تمام اراکین نے انہیں پھولوں کی مالایں پہنائی ۔حافظ محمد شفیق نے تلاوت کلام پاک جب کہ معروف شاعر ادیب  جاوید احمد جاوید مغل نے ہدیہ نعت پیش کیا تقریب میں احمد پور شرقیہ کے ورکنگ صحافیوں محمد سلیم آغا, زبیر محمود خان , چوہدری صاٸم نصیر ,اعجاز حسین مغل, چودھری محمد ارشد جاوید , جاوید احمد مغل ,  ,ملک طارق چنڑ, حافظ شفیق احمد ,غلام حسین قریشی, یاسر سلیم بھٹی ,فرحان حمید  ملک عابد حسین ۔سمیت دیگر مکاتب ہاۓ زندگی کے افراد نے بھرپور شرکت کی

Advertisements
Establishment of Ahmedpur Sharqia Media Club 2