سنٹرل جیل بہاول پور میں تعلیم بالغاں کے 5مراکز کا قیام

Establishment of 5 Adult Literacy Centers in Central Jail Bahawalpur

بہاول پور: 13/دسمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق اسیران کی فلاح وبہبود اور ان کو معاشرہ کا اچھا اور مفید شہری بنانے کے لئے پنجاب بھر کی دیگر جیلوں کی طرح سنٹرل جیل بہاول پور میں بھی تعلیم بالغاں کے 5مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا اور ان مراکز سے اسیران زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 13دسمبر 2021ء کو سنٹرل جیل بہاول پور کے 65اسیران کا مڈ ٹرم اسیسمنٹ 2021ء کا اردو، انگلش اور حساب پر مشتمل مضامین کا امتحان لیا گیا تاکہ اسیران کے تعلیمی معیار کو جانچا جا سکے۔

مزید پڑھیں