Contact Us

حکومتی اقدامات کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی، پنجا ب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں:عثمان بزدار

Usman Bazdar

مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جارہی ہے، عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے،احساس راشن پروگرام سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا

اپوزیشن نے کورونا،ڈینگی اور اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی،یہ عناصر اب مہنگائی پر پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں، اپوزیشن کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے

لاہور 18 دسمبر:-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اور پنجا ب میں آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر دستیاب ہیں -مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جارہی ہے- عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے-احساس راشن پروگرام سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف ملے گا-انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے کورونا،ڈینگی اور دیگر اہم ایشوز پر صرف سیاست چمکائی اوریہ عناصر اب مہنگائی پر پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں – اپوزیشن کو عوام کا نہیں اقتدار کا درد ہے- معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف سیاسی بیان بازی کررہی ہے۔یہ لوگ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق ادوار میں سرکاری وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا-ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کو منی لانڈرنگ اورکک بیکس کے لئے استعمال کیا-وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی ہے-

مزید پڑھیں