Advertisements

غلہ منڈی سے انٹری فیس کو فوری ختم کیا جائے صدر انجمن آڑ ھتیان ملک محمد علیم

Entry Fee at Grain Mandi Should Be Abolished Immediately: Anjuman-e-Arthian President Malik Muhammad Aleem
Advertisements

غلہ فروشوں اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں ,انجمن آڑ ھتیان کے اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی

احمدپور شرقیہ (نامہ نگار )دفتر مارکیٹ کمیٹی میں صدر ملک محمد علیم کی زیر صدارت انجمن آڑ ھتیان کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری طارق محمود، ممبر ملک نعیم، سیکرٹری سید وقار علی شاہ اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں غلہ منڈی سے انٹری فیس ختم کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

Advertisements

شرکاء کا کہنا تھا کہ انٹری فیس کی وجہ سے غلہ فروشوں اور کسانوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔صدرملک محمد علیم نے کہا کہ غلہ فروشوں اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور انٹری فیس کے خاتمے کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ انٹری فیس کو فوری ختم کیا جائے۔ مقررین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔