Advertisements

اوچ شریف کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے میونسپل انتظامیہ متحرک ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

Assitant Commissioner Muhammad Naveed Haider
Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی مقاصد حاصل کیے جائیں گے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے گفتگو


اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اوچ شریف محمد نوید حیدر  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’ستھرا پنجاب ویژن‘کے تحت تاریخی و روحانی شہر اوچ شریف کو خوبصورت اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے میونسپل انتظامیہ مکمل متحرک ہے، غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

Advertisements

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج انفورسمنٹ جام سجاد ابراہیم جھلن سمیت اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کے اہل کار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے حقیقی مقاصد حاصل کیے جائیں گے، اوچ شریف سمیت تحصیل بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور دکان داروں کا سامان ضبط کیا جا رہا ہے، دوران آپریشن پختہ اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور تجاوزات کرنے والوں کا سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا کہ حکومتی احکامات کے مطابق تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے گا۔