Advertisements

صادق پبلک سکول میں پریپ سیکشن کے طلباء وطالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ

English speech competition in Sadiq Public School
Advertisements

بہاول پور:12/ ستمبر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی صادق پبلک سکول بہاول پور کی عظیم الشان روایات کا حصہ ہیں۔ حسب سابق اس سال بھی صادق پبلک سکول بہاول پور میں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پریپ سیکشن کے طلباء وطالبات کے درمیان سالانہ انٹر ہاؤس انگریزی تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق شہباز ہاؤس کے برہان اکبر نے پہلی اور عالمگیر ہاؤس ساؤتھ کے عفیف قادر چیمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عائشہ ہاؤس کی زینب ایاز اور زینب ہاؤس کی منال عالم تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔ حوصلہ افزائی کا انعام عالمگیر ہاؤس ساؤتھ کے السدیس خان کو دیا گیا۔ اقامتی درجہ بندی میں عالمگیر ہاؤس ساؤتھ اول انعام کا حقدار قرار پایا۔ شہباز ہاؤس نے دوسری جبکہ ہاجرہ ہاؤس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس انعامی مباحثے کی منصف اعلیٰ مسز فوزیہ شاہین تھیں جبکہ دیگر منصفین کے فرائض فضہ علی بینش اور حنا جواد نے انجام دیئے۔