Advertisements

ٹی 20 ورلڈ کپ:انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ

England win over New Zealand keeps Pakistan T20 World Cup hopes alive
Advertisements

کولمبو:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔

انگلش ٹیم نے 160رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، انگلینڈ کی جانب سے ٹام بینٹن33اور ول جیکس 32رنز بنا کر نمایاں رہے ، ہیری بروک نے 26اور جیکب بیتھل نے 21رنز بنائے۔  قبل ازیں کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔  نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے، راچن رویندرا 11 رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 اور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔  انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Advertisements