Advertisements

ملتان ٹیسٹ؛ تیسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے 64 رنز درکار

English Crickters in Multan Test Match
Advertisements

ملتان : ملتان ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 492 رنز بنالیے۔    ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔  میچ ختم ہونے پر جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Advertisements