Advertisements

پاکستان انفارمیشن سنٹر لاہورکے صحافیوں کے لیے 2 روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام ڈی جی شفقت عباس نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

PID Training Workshop Group Photo
Advertisements

وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب،میڈیا سٹڈی کے پروفیسر ڈاکٹر واجد،ڈاکٹر شہزاد اور ڈی جی شفقت عباس کا اظہار خیال

پاکستان انفارمیشن سنٹر لاہور کی جانب سے صحافیوں کے لیے 2 روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد کیمپس وی سی سیکرٹریٹ میں ہوا۔تربیتی پروگرام کے دوسرے دن بھی شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب،میڈیا سٹڈی کے پروفیسر ڈاکٹر واجد،ڈاکٹر شہزاد نے تفصیل کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ، اور دور حاضر میں نوجوان صحافی کیسے ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک پاکستان کی خدمت کرسکتے ہیں کے بارے میں بتایا۔ڈی جی پی آئی ڈی شفقت عباس نے اس تربیتی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ڈی جی شفقت عباس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا پیلر ہوتا ہے۔مثبت صحافت کسی بھی قوم کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔انھوں نے مزید کہا نوجوان صحافیوں کو دور جدید کے مطابق رپوٹنگ اصول اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک پاکستان دوسری اقوام کا مقابلہ کر سکے۔میڈیا کا رول ایک پل کی مانند ہوتا ہے جو سرکار اور عوام الناس کے درمیان ہوتا ہے۔صحافی کسی بھی جمہوری معاشرے میں آنکھ اور کان کا رول ادا کرتے ہیں۔انھوں نے حالیہ سیلاب کے دوران میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا۔تربیتی پروگرام کے اختتام پر ڈی جی شفقت عباس نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔صحافی برادری نے ڈی جی شفقت عباس اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تربیتی ورکشاپ کے عمل کو سراہا اور مطالبہ بھی کیا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام کو آگے مستقل میں بھی جاری رکھا جائے۔اس پر ڈی جی شفقت عباس نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تربیتی پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے۔نوجوان صحافیوں کو سیکھنے سکھانے کے موقعے فراہم کرتے رہیں گے تاکہ ہمارا پیارا ملک پاکستان اقوام عالم میں ایک طاقت اور پہچان بن سکے۔

Advertisements