Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استثنی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر بین الاضلاعی سیمینار کا انعقاد

RMNP-Daily Nawa-I-AhmedpurSharqia End Impunity Seminar
احمد پور شرقیہ :رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار کے سٹیج کا منظر، دائیں سے بائیں محمد سلیمان فاروقی ،سید سرفراز حسین زیدی ،حمید اللہ خان عزیز ،احسان احمد سحر ،افتخار احمد علوی اور سید ناصر محمود رضوی موجود ہیں
Advertisements


مظفر گڑھ،بہاول پور اور رحیم یار خان اضلاع کے چودہ پریس کلبوں کا ملک بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ،وزیر اعلی پنجاب سے میڈیا پرسنز کی سیفٹی کے لئے قانون سازی کی اپیل

نواب آف بہاول پور مرحوم کے ہوتے صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے سیمینار کے اختتام پر چودہ صحافتی تنظیموں کے تیس اراکین میں اعزازی سرٹیفیکٹ تقسیم کیے اور اُنکے اراکین کے لیے یونیسکو کی سی ڈیز دیں ، شاہد بشیر چوہدری نے پہلا مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ  حاصل کیا۔

Advertisements

 احمد پور شرقیہ : رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے خلاف جرائم کی سزا سے استشنی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر احمد پور شرقیہ کے  مقامی ہوٹل میں روزنامہ،” نوائے احمد پور شرقیہ” کے اشتراک سے ایک سیمینار صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں مظفر گڑھ،رحیم یار خان،بہاول پور کے اضلاع کے تیرہ پریس کلبز اور احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدور اور عہدیداران شریک ہوئے۔ "پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اور صحافیوں پر پیکا ایکٹ میں ترمیم کے اثرات” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی جانب سے  پیکا ایکٹ کی دفعہ چھبیس  اے کا اردو زبان میں مسودہ تقسیم کیا گیا۔

سیمینار میں صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر،سید ناصر محمود رضوی،محمد سلیمان فاروقی،شاہد بشیر چوہدری،رانا ذوالفقار علی،رانا محمد قاسم، ناصر خان نیازی،محمد عربی عباسی ،رانا ہارون عباس،افتخار احمد علوی ،عبدالحفیظ انجم،امام بخش بھٹی،ملک محمد آصف اعوان،ابو بکر رونگھا،ارشاد احمد شاد،عمار حسن علوی،احمد علی چوہدری، حمیداللہ خان عزیز اور دیگر نے  خطاب کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم چھبیس  اے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  وفاق اور صوبے آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے حوالے سے قانون سازی کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے فیصلے کریں، مقررین نے پیکا ایکٹ کی ترمیم کو آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر سنگین حملہ قرار دیتے ہوئے ایک قرار داد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ پاکستان بھر میں پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کے خلاف تمام مقدمات واپس لیے جائیں۔

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے  سیمینار میں شریک تین اضلاع کے چودہ صحافتی تنظیموں کے قائدین نے ایک دوسری قرار داد کے ذریعے وزیر اعظم شہبار شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس و میڈیا پروفیشنل ایکٹ دو ہزار اکیس پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرائیں،جو صرف ابھی کاغذات تک محدود ہے۔ اس موقع پر صوبہ سندھ کے علاؤہ دیگر تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی متعلقہ صوبائی  اسمبلی سے میڈیا پرسنز کی سیفٹی کے لئے قانون سازی کریں ۔قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کے پلان آف ایکشن فار جرنلسٹس کے تحت دیگر حکومتوں کے ساتھ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ اس پر عملدرآمد میڈیا پرسنز کی سیفٹی کے لئے ناگزیر ہے۔

سیمینار میں آر ایم این پی کی  سالانہ پریس فریڈم  رپورٹ بھی پیش کی گئی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ سال دو ہزار پچیس میں دنیا بھر میں ایک سو چون صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان میں سے غزہ میں ستاون،یوکرین میں گیارہ ،بھارت میں چھ،بنگلہ دیش میں چار اور پاکستان میں چھ صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی متحدہ عباسیہ انٹرنیشل کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ  محمد عمر خان عباسی نے چودہ صحافتی اداروں کے تیس نمائندگان:سید ناصر حسین رضوی،محمد سلیمان فاروقی، حمیداللہ خان عزیز،محمد ناصر خان نیازی، محمد ابو بکر رونگھا،امتیاز احمد خان،محمد صفدر گھلو،رانا محمد قاسم،رئیس نثار احمد،شاید بشیر چوہدری، عبدالحفیظ انجم، محمد عمران، محمد آصف اعوان،دلشاد علی، خلیل الرحمن کھوکھر،چوہدری احمد علی،رانا ہارون عباس، محمد عربی عباسی، رانا ذوالفقار علی، رانا شاہ زیب، ارشاد احمد شاد، محمد سجاد،افتخار احمد علوی، اعجاز احمد خان،عمار حسن علوی، امام بخش بھٹی، شبیر احمد قریشی،سید سرفراز حسین زیدی اور احمد خان بابر کو آر ایم این پی سیمینار میں  شرکت کے سرٹیفیکٹ دئیےاور اُنکے اراکین کے لیے یونیسکو کی سی ڈیز دیں ، جب کہ پریس کلب چنی گوٹھ کے صدر شاہد بشیر چوہدری نے ڈیجیٹل نوائے احمد پور شرقیہ کہ جانب سے پہلا مظہر رشید بیسٹ رپورٹنگ کمیونٹی ایوارڈ وصول کیا۔سیمینار کے اختتام پر تمام شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔

احمد پور شرقیہ رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں مظفرگڑھ، بہاولپور اور رحیمیار خان اضلاع کے 14 پریس کلبز کے قائدین لنچ کرتے ہوئے