کچہری روڈ کے بعد ڈیر ہ نواب صاحب روڈ سے بھی ناجائز تجاؤزات کا خاتمہ کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر

اسٹیشن ڈیر ہ نواب صاحب سے چوک عباسیہ تک سڑک کے ڈیوائیڈر کی خوبصورتی کے لئے رنگ وروغن کرنے کا کام شروع کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنراحمدپورشرقیہ
احمدپورشرقیہ ( پریس ریلیز ) اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر کی ہدایت پر اسٹیشن ڈیر ہ نواب صاحب سے لیکر چوک عباسیہ تک سڑک کے درمیان بنے ہوئے ڈیوائیڈر کی خوبصورتی کے لئے رنگ وروغن کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے بتا یا کہ اس کے بعد سڑک کے درمیان لائنیں لگانے کا بھی کام شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا اس سے نہ صرف شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ بلکہ ان سڑکوں پر گزرنے والوں کو بھی آسانیاں میسر آئیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کچہری روڈ کے بعد ڈیر ہ نواب صاحب روڈ سے بھی ناجائز تجاؤزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی اس کاوش پر شہریوں نے انہیں سراہا ہے اور شہر سے ناجائز تجاؤزات ختم کرکے سڑکوں، گلی، محلوں کو کشادہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر نے کہا کہ ہم نے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے بھر پور اقداما ت کئے ہیں۔ اس سلسلے میں شہریوں نے بھی ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق ستھراپنجاب پر بھی بھر پور توجہ دی جارہی ہے اور پورے کی سڑکوں اور محلوں میں صفائی کا سلسلہ بھرپور طریقہ سے جاری ہے۔