Contact Us

اوچ شریف شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا جائے گا،چیف آفیسرضلع کونسل بہاول پور

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) چیف آفیسرضلع کونسل بہاول پور نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنایا جائے گا، سیوریج کی بحالی کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے، وہ میونسپل کمیٹی اوچ شریف میں منعقدہ سٹاف میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر میونسپل آفیسر (فنانس) و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل احمد پور شرقیہ قاضی محمد نعیم، میونسپل آفیسر (آئی اینڈ ایس) عمران حسین گشکوری، اسسٹنٹ ریگولیشن واحد بخش خان بلوچ، سینیٹری انسپکٹر محمد شاہد ریاض، سنیٹری سپروائزر محمد عامر تبسم اور سینئر کلرک غلام عباس خاک بھی اجلاس میں موجود تھے، چیف آفیسر نصراللہ ملک نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت نوزائیدہ بچوں کی مفت رجسٹریشن اور برتھ سرٹیفیکٹ کے حصول کے لیے شہریوں کی آسان رسائی ممکن بنائی جائے، میٹنگ کے دوران میونسپل آفیسر قاضی محمد نعیم نے چیف آفیسر نصراللہ ملک کوتجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور دیگر امور پر بریفنگ دی، واضح رہے کہ چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول پور نصراللہ ملک کے پاس میونسپل کمیٹی اوچ شریف کا اضافی چارج ہے۔

مزید پڑھیں