نامور معالج پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی کا ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلامیہ یونیورسٹی کے سیمینارمیں خصوصی لیکچر
سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی ,ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ اور لیکچرار قمر زمان خصوصی طور پر موجود تھے
بہاول پور (پ ر)ایڈز کے عالمی دن کی مناسبت سے میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈویژن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی اور مہمان مقرر نامور معالج پروفیسر ڈاکٹر قاضی مسرور علی نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف فارمیسی و فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ اور لیکچرار قمر زمان خصوصی طور پر موجود تھے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ایڈز کا عالمی دن ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے، وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کی مدداور ایڈز سے متعلقہ بیماریوں سے اپنی جانیں گنوانے والوں کو یاد کرنے کے لیے وقف ہے۔یہ دن طبی تحقیق میں ہونے والی پیش رفت اور ایچ آئی وی کی وبا کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔ سرخ ربن کی علامت کے طور پر، عالمی یوم ایڈز یکجہتی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور دنیا کو ایچ آئی وی/ایڈز کے خلاف جنگ میں ہمدردی، اتحاد اور مسلسل متحرک رہنے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ دنیا 2030 تک ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کر سکتی ہے اگر ہر ایک کے حقوق کا تحفظ کیا جائے اور کمیونٹیزاسی جذبے سے آگے بڑھیں۔ طب کے پیشہ سر وابستہ افراد ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والے، خطرے میں، یا متاثر ہونے والے ہر فرد کے حقوق کی حفاظت کریں اور معاشرے میں انکی فعال شمولیت کو یقینی بنائیں