ممتاز قانون دان سردار نذر حسین اسلم انتقال کر گئے انا للہ و انا الیہ راجعون
تحصیل بار ایسوسی ایشن احمدپور شرقیہ کے متعدد مرتبہ صدر منتحب ہوئے،طویل عرصے تک تحصیل بار ایسوسی ایشن پر ان کا غلبہ رہا
حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ،،مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ،خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ اور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ کا سردار نذر حسین اسلم کے انتقال پر اظہار رنج و غم
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی اور سنی جائے گی کہ تحصیل احمد پور شرقیہ کے ممتاز قانون دان سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ سردار نذر حسین اسلم انتقال کر گئے- انا للہ و انا الیہ راجعون-سردار نذر حسین اسلم ایک درجن سے زائد مرتبہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر منتحب ہوئے – تحصیل بار ایسوسی ایشن کی وکلاء برادری پر اُنہوں نے گہرے نقوش چھوڑے ہیں –
پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر حافظ ملک مظفر کریم ایڈووکیٹ ،سابق صدور تحصیل بار ایسوسی ایشن مہر مشتاق احمد خان ایڈووکیٹ، خالد خان بلوچ ایڈووکیٹ اور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ نے سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے اچانک انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سردار نذر حسین اسلم مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

