Advertisements

گزشتہ چار سال مایوسی پھیلی، بجٹ میں معاشی استحکام کا عنصربہت واضح ہے : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

Federal Info Minister Marriam Aurangzeb
Advertisements

اسلام آباد۔9جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ 2023-24 میں معاشی استحکام کا عنصر بہت واضح ہے، سابق دور کے چار سالوں میں نالائق، نااہل فسادی ٹولے نے جتنے بجٹ دیئے ان کا کوئی وژن نہیں تھا، ان کا مقصد معیشت کو استحکام دینا نہیں بلکہ معیشت کو تباہ کرنا تھا، اسی وجہ سے انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے معطل کر دیا۔ جمعہ کو وفاقی بجٹ 2023-24ءپیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجٹ 2023-24 میں آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں کے لئے بہت سی مراعات دی گئی ہیں۔ زراعت اور کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے لئے بجٹ میں نہ صرف اضافہ کیا گیا ہے بلکہ بجٹ میں پوری ایجوکیشن انڈسٹری  میں سازگار ماحول کو بہتر بنانے کے لئے رقوم مختص کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس، میڈیا ورکرز اور آرٹسٹوں کے لئے ہیلتھ انشورنس پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ آرٹسٹ پاکستان کی پہچان ہیں، یہ لوگ جب ہسپتالوں میں جاتے  تو ان کے لئے صحت کی سہولیات میسر نہیں تھیں، آرٹسٹوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کا قیام مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمال میڈیم انٹر پرائزز، نوجوانوں کے لئے قرضوں، درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے بجٹ میں ایک وژن دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ (ن) نے 2013 میں معاشی استحکام کا ایک روڈ میپ دیا تھا اور 2018 تک ترقیاتی اہداف حاصل کئے تھے، اسی طرح اس بجٹ میں بھی پاکستان کی ترقی کا روڈ میپ دیا گیا ہے