Advertisements

بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپیہ 72 پیسے اضافے کا امکان

"Electricity prices are likely to increase by 1 rupee and 72 paisa per unit."
Advertisements

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔– سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، جس کے مطابق ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 72 پیسے کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے لیے فیول پرائس کی مد میں درخواست دائر کی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔

Advertisements