موضع دائم والا کی مختلف بستیوں کی بجلی دو دن سے بند ، گھروں میں پانی ختم مکین پریشان
Advertisements
بستی ہاشم آرائیں بستی منظور آباد بستی نبی محمد ، اور بستی حافظ آباد کی ایکسین واپڈا سے فی الفور بجلی کی بحالی کا مطالبہ
احمد پور شرقیہ ( نامہ نگار ) موضع دائم والا کی مختلف بستیوں کی بجلی دو دن سے بند ، گھروں میں پانی ختم مکین پریشان ۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع دائم والا کی بستی ہاشم آرائیں بستی منظور آباد بستی نبی محمد ، اور بستی حافظ آباد کی بجلی گزشتہ دو روز سے بند ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین سخت پریشان ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کی بندش کے باعث اُن کے گھروں میں پینے کا پانی ختم ہو چکا ہے۔ اور ہم اندھیرے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایکسین واپڈا سے فی الفور بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے
Advertisements

