Advertisements

اوچشریف شہر میں بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینامحال

Uch-Sharif
Advertisements

تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت اس کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات آٹھ بجے سے صبح 10بجے تک بجلی کا طویل بریک ڈاؤن رہا جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئےاور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کے مطابق شدید سردی میں بھی میپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے روزانہ 8سے10گھنٹے یا اس سے زائد بجلی بند کی جاتی ہے، بعض علاقوں میں مرمتی کام کو جواز بنا کر چھ،چھ گھنٹے مسلسل بجلی کا بریک ڈاؤن کیا جارہا ہے ۔گزشتہ شب بھی شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں اوچ شریف دھوڑکوٹ ترنڈبشارت کوٹلہ رحمت شاہ بنگلہ مستوئی سمیت دیگر علاقوں میں 14گھنٹے سے زائد بجلی کا بریک ڈاؤن کیا گیا دوسری طرف سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے بھی شہریوں کا جینا محال کردیا ہے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے سردیوں کی شدت بڑھ جانے کے بعد پورادن سوئی گیس بھی غائب رہتی ہے جبکہ عام دنوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم کردیا جاتا ہے، جس سے کھانا پکانے سمیت دیگر امور میں مشکلات درپیش ہیں تشویش میں مبتلا شہریان نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔