Advertisements

زر مبادلہ ذخائر 100 ارب ڈالرز تک پہنچاؤں گا: آصف زرداری

Asif zardari
Advertisements

یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا سابق صدر

لاہور:  سابق صدر آصف علی زرداری سے سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

Advertisements

پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، سردار کانبو خان برہمانی، عارب خان برہمانی اور محمد صادق شورو شامل ہیں، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر سیاسی زعماء کو خوش آمدید کہا، اس موقع پر سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو بھی موجود تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز شہزاد سعید چیمہ، احمد جواد، فاروق رانا، فیصل میر، تسنیم قریشی، اسلم گل، جمیل منج، آصف بشیر بھاگٹ، مہر غلام فرید کاٹھیا، عمران نول اور دیگر نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، قائم مقام صدر سنٹرل پنجاب رانا فاروق سعید، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ دو ماہ میں الیکشن نہیں کرا سکتے، الیکشن تبھی ہوں گے جب میں کراؤں گا، پیپلز پارٹی اور میں نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، کارکن صبر کریں صبر کا وہ پھل ملے گا جس کا آپ کو اندازہ ہی نہیں، سارے دکھ درد دور ہو جائیں گے، میں نے 14 برس جیل میں معیشت پر بہت ساری کتب کا مطالعہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حل دئیے جس کی وجہ سے ہمارے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر ہو گئے تھے، انشا اللہ ملکی معیشت کو سنبھال کر زرمبادلہ کے ذخائر 100ارب ڈالر تک پہنچاؤں گا، فوج کا بڑا خرچ نہیں خوامخواہ اس پر پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، سیاست میں ہر چیز کو کرنے کا حل موجود ہے، جن کو سیاست نہیں آتی ان کے پاس حل بھی نہیں ہوتا، اسی لیے وہ ہونے والی چیز کو بھی نہیں ہونے دیتے۔