Advertisements

پنجاب میں انتخابات، مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹس کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

PMLN Logo
Advertisements

لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں سے ٹکٹس کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کی کیلئے پارلیمانی بورڈ کو بھی ہدایت کر دی، انہوں نے پنجاب میں کاغذات نامزدگی کیلئے 14 مارچ کی آخری تاریخ کا اعلان ہونے کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں کاغذات جمع کرانے کا کہا ہے۔

Advertisements

شہباز شریف نے امیدواروں کو کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نام لے کر انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری کریں، مسلم لیگ (ن) پاکستان اور عوام کی خدمت کا نام ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، مہنگائی میں کمی، دہشت گردی کا خاتمہ، عوام کیلئے بہترین سفری سہولیات پارٹی کی پہچان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ جیسے بجلی کے اندھیروں کو مٹایا، پاکستان کو معاشی قوت بنایا، ایک بار پھر یہ منزل حاصل کریں گے، نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع دئیے، لیپ ٹاپ، وظائف دئیے، یہ سفر آگے بڑھائیں گے، ملک کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام پہچانتے ہیں۔

انہوں نے انتخابی مہم چلانے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدوار درخواستیں جمع کروانے کیلئے 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ رابطہ کریں۔