پنجاب میں انتخابات: وزارت دفاع کی سپریم کورٹ سے حکم واپس لینے کی استدعا
Advertisements
اسلام آباد: وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر رپورٹ جمع کروا دی جس میں انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔
وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں استدعا کی ہے کہ ملک بھر ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں، دہشتگردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔
Advertisements
وزارت دفاع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ قومی، بلوچستان اور سندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر ہی انتخابات کرائے جائیں، واضح رہے سپریم کورٹ نے سٹیٹ بینک کو 17 اپریل تک پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔