انتخابی مہم کا وقت ختم، الیکشن کمیشن کا ضابط اخلاق جاری
انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی
میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشرکرسکے گا ۔
عام انتخابات 2024ء کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی، انتخابی عمل تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر بھی پابندی ہو گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد رزلٹ نشرکرسکے گا۔
ضابطہ اخلاق کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق واضح طور پر بتانا ہوگا کہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، آر اوز پولنگ سٹیشنوں کا مکمل غیر حتمی نتیجہ جاری کریں گے، کل 8 فروری کو پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر متعدد امیدواروں کو نوٹسز جاری کر دیئے