Advertisements

طارق بشیر چیمہ اور میرے حق الیکشن ٹریبونل کی جانب سے آنے والا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh & Tariq Bashir Cheema
Advertisements

مجھے اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کو عوام سے بھرپور پزیرائی ملی اور ہماری فتح ہوئی جس کو آج بھی الیکشن ٹریبونل نے برقرار رکھا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے


چنی گوٹھ (نامہ نگار) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور میرے حق الیکشن ٹریبونل کی جانب سے آنے والا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین نے ہمارے اوپر الزامات لگائے تھے کہ ہم جعلسازی کر کے جیتے ہیں جن کو الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے اپنے فیصلے میں مسترد کرتے ہوئے ہمارے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مجھے اور چوہدری طارق بشیر چیمہ کو عوام سے بھرپور پزیرائی ملی اور ہماری فتح ہوئی جس کو آج بھی الیکشن ٹریبونل نے برقرار رکھا ،

Advertisements

حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہم نے خاطر خواہ ترقیاتی کام کر کے پسی ہوئی عوام کو دلدل سے نکال دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 165 اور پی پی 248 میں جتنے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا آئندہ سال کے لئے بھی ہم نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سے منصوبہ جات ڈالے ہیں جن میں گرلز ڈگری کالج چنی گوٹھ سر فہرست ہے ، انہوں نے مزید بتایا کہ نئی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے چوہدری طارق بشیر چیمہ نے مرکزی حکومت سے مزید 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرا دئیے ہیں ۔