Advertisements

الیکشن ایپلٹ ٹربیونل بہاولپور نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کنول شوزب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے

PTI candidate Kanwal Shozab nomination papers accepted
Advertisements


بہاولپور (نامہ نگار )این اے 166 احمد پور شرقیہ کی قومی نشست کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار کنول شوزب کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق الیکشن ایپلٹ ٹربیونل بہاولپور کے جسٹس تنویر سلطان نے کنول شوزب کے کاغذات مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کی سماعت کی اس دوران ریٹرننگ افسر کو بھی الیکشن ٹریبونل میں  طلب کیا گیا تھا-صدیق احمد چوہان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور انصاف لائرز فورم  کی ٹیم نے کنول شوزب کی پیروی کی-فاضل  وکلاء کے دلائل کی  سماعت کے بعد جسٹس تنویر سلطان نے کنول شوزب  کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے