Advertisements

الیکشن کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، ووٹرز کی حتمی فہرست جاری

Election Commission of Pakistan
Advertisements

لاہور: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی آئندہ الیکشن کے حوالے سے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انتخابات میں 12 کروڑ، 21 لاکھ 96 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے، جس کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی۔

Advertisements

فہرست کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار ہے، جن میں 6 کروڑ، 64 لاکھ 6 ہزار مرد جبکہ 5 کروڑ 57 لاکھ 89 ہزار 954 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 7 کروڑ 62 لاکھ، سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ 63 ہزار 939 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 اور بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 9 لاکھ 84 ہزار 477 شہری ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

ڈائریکٹر الیکشن کمیشن بابر ملک کا کہنا تھا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے، جس کیلئے ہم پوری طرح تیار ہیں۔

اُدھر الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی   فہرستوں کے بعد بھی شہری متعلقہ فارم حاصل کرکے اپنے ووٹ کا اندارج اور درستگی کراسکتے ہیں۔