Advertisements

بار ایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے الیکشن ، عہدہ صدارت کے لئے تین امیدوار سامنے آگئے

Bar Association election
Advertisements

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار  ) بارایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے الیکشن ، عہدہ صدارت کے لئے تین امیدوار سامنے آگئے ۔ نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کی نشت پر ون ٹو ون مقابلہ، تفصیل کے مطابق بارایسو سی ایشن احمدپورشرقیہ کے آئندہ سال کے الیکشن کے لئے  انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ چیئرمین الیکشن بورڈ سید ارشد بخاری ایڈووکیٹ کے مطابق عہدہ صدارت کے لئے تین اُمید وا ر موجود ہ صدر ندیم احمد خان بربرا ایڈووکیٹ ، ملک تاج محمد ڈھکو  ایڈووکیٹ، او محمد عبداللہ بوبرا ایڈوکیٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔ جبکہ نائب صدارت کے لئےسید عامر عباس  بخاری ایڈووکیٹ ، اور سردار ہارون خان نتکانی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لئے محمد فا روق عزیز ایڈووکیٹ ، اور محمد طاہر منظور ایڈووکیٹ ، کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔ الیکشن میں  حصہ لینے والے امیدواروں نے ووٹروں سے رابطہ تیز کردیا ہے پولنگ 8جنوری کو ہوگی ۔