Advertisements

سپریم کورٹ کا 14 مئی کا انتخابات کا فیصلہ نہیں بدلے گا : چیف جسٹس پاکستان

CJ Atta Umar Bandial
Advertisements

اسلام آباد:  ملک بھر میں انتخابات ایک ساتھ کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ میں سیاسی قائدین کو مذاکرات کا موقع دینے کیلئے وقفہ کیا گیا، سیاسی جماعتیں کسی فیصلے پر متفق نہ ہو سکیں جس کے بعد مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نے اپنا 14 مئی کا فیصلہ قائم رکھنا ہے، سپریم کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ قائم ہے اور نہیں بدلے گا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست نہیں آئی، وزارت دفاع کی درخواست مذاق لگی، ہم آج بھی سب کو سننے کے لیے تیار ہیں، کل بھی عید نہ ہوئی تو سن لیں گے، سپریم کورٹ کا 14 مئی کا انتخابات کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔

Advertisements