الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا
Advertisements
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو میانوالی ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندی کا عمل جاری ہے، حلقہ بندی کے باعث اضلاع اور تحصیلوں کی حدبندی منجمد ہے، میانوالی کو ڈویژن کا درجہ دینا الیکشن کمیشن احکامات کی خلاف ورزی ہے، بھکر، میانوالی اور تلہ گنگ پر مشتمل ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔
Advertisements
الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا گیا، پنجاب کی صوبائی کابینہ نے آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے آبائی ضلع کو ڈویژن بنانے کی منظوری دی تھی۔