Contact Us

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان تیار

ballot-paper

1852 ٹن سپیشل واٹر مارک پپیر کی خریداری مکمل کر لی

لاہور:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق پلان تیار کر لیا، 1852 ٹن سپیشل واٹر مارک پپیر کی خریداری مکمل کر لی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرائیویٹ پرنٹنگ پریس کے بجائے 3 سرکاری پرنٹنگ پریس سے کروائی جائے گی، اس حوالے سے پرنٹنگ کارپوریشن پاکستان، پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اور نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے جن میں سے نیشنل سکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کراچی میں 9 کروڑ، پرنٹنگ کارپوریشن اسلام آباد میں 7 کروڑ جبکہ پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد میں 10 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

مزید پڑھیں