الیکشن کمیشن کی پنجاب کی نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کی اجازت
Advertisements
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی نگران حکومت کو تقرر و تبادلوں کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری مراسلے میں افسران و ملازمین کو چھٹیاں دینے کی اجازت بھی دے دی گئی، پنجاب کی نگران حکومت کو سیکرٹریٹ کے گریڈ 19 اور ماتحت افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت ہو گی۔الیکشن کمیشن نے گریڈ 17 اور ماتحت افسران، ملازمین کے تقرر و تبادلوں کی بھی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ تقرر و تبادلوں کے احکامات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں، گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران اور پولیس کے تقرر و تبادلے کی منظوری الیکشن کمیشن سے لی جائے گی۔
Advertisements