اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عام انتخابات کی کوریج کیلیے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

ECP issues code of ethics for the coverage of general elections

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی کوریج کے حوالے سے قومی،مقامی مبصرین اور میڈیا کیلئے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کمیشن خود سے یا کسی کی درخواست پر مقامی یا بین القوامی مبصرین کو انتخابی عمل کا مشاہدہ  کرنے کی اجازت دے گا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے مبصرین کے پاس ایکریڈیشن کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔

کسی عالمی مبصر کی سیاسی وابستگی کی صورت میں انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انتخابی عمل کے مشاہدےکیلئے مکمل دستاویزات تصاویر کیساتھ فراہم کرنا لازمی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے مبصرین کو ادارے کی جانب سے جاری اجازت نامہ دینا ہوگا، جس کے بعد حکومت کیجانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے  کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے مبصرین کو ادارے کی جانب سے جاری اجازت نامہ دینا ہوگا، جس کے بعد حکومت کیجانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی
انتخابی عمل کے مشاہدہ کیلئے مبصرین کو کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ ڈسپلے کرنا لازمی جبکہ این جی اوز یا سول سوسائٹی کے نمائندگان اپنے ادارے کے اتھارائزیشن سرٹیفیکٹ کیساتھ کارڈ کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں