Advertisements

الیکشن کمیشن کی پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت

Election Commission of Pakistan
Advertisements

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

Advertisements

اجلاس کو بتایا گیا کہ بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بلدیاتی قانون میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے بروقت انتخابات ممکن نہیں ہوسکے۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی قانون کے رولز، نقشہ جات طلب کر لئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے۔