Contact Us

عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے گئے

ECP constitutes a high powered committee to probe into the allegations of Commissioner Rawalpindi

اسلام آباد:  ملک میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کو اختیارات دیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور  سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا، یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے افواج پاکستان اور سول آرمڈ فورسز کا انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس اول اور سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان ثانوی اور ثالثی درجہ کی ذمہ دار ہوں گی، افواج پاکستان صرف انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر ہوں گی۔

مزید پڑھیں