طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری حمایت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے عارف عزیز شیخ

Development schemes in MPA Hassan Askari Sheikh MPA 248 constituency would start soon

پی پی 248 کی یونین کونسلز کی مختلف برادریوں سابق ناظمین اور سابق کونسلرز کی اکثریت نے مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے

میں صوبائی حلقہ پی پی 248 کی یونین کونسلز میں مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدواروں طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کی کامیابی کے لیے سرگرم ہوں سابق رکن قومی اسمبلی کی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے  گفتگو


احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی عارف عزیز شیخ نے کہا ہے کہ این 165 کے قومی اسمبلی کے امیدوار طارق بشیر چیمہ اور پی پی 248 کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار حسن عسکری شیخ کی انتخابی مہم کامیابی سے جاری ہے -پی پی 248  میں مسلم لیگ قائد اعظم کے دونوں امیدواروں کی حمایت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے- چنی گوٹھ ،کلاب، مہند اور راجڑ ہو کی یونین کونسلز  سمیت دیگر علاقوں کی متعدد برادریوں سابق ناظمین اور سابق کونسلرز نے مسلم لیگ قائداعظم کے دونوں امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے- اس امر کا اظہار انہوں نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو  کرتے ہوئے کیا عارف عزیز شیخ نے بتایا  کہ وہ پی پی 248  کی مختلف یونین کونسلوں میں وہ طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کی  کامیابی کے لیے رائے عامہ  ہموار کر رہے ہیں- ان شاءاللہ آٹھ فروری کو مسلم لیگ ق کے دونوں اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے

مزید پڑھیں