Advertisements

نامزد وزیر خارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے: رچرڈ گرینل

US Envoy Richard Grenell
Advertisements

عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر ویسے ہی الزامات ہیں جیسے جھوٹے الزامات ٹرمپ پر لگائے گئے تھےخصوصی ایلچی

واشنگٹن:   امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل نے کہا ہے کہ نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے۔   ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ کردہ خصوصی ایلچی نے رچرڈ گرینل نے اس بات کا انکشاف پاکستان سے متعلق انٹرویو میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے ڈیل مختلف انداز سے کی جاتی ہے۔

Advertisements

 پاکستان کی سابق حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رچرڈ گرینل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ اقتدار میں اُس وقت کی پاکستانی حکومت سے بہترین تعلقات تھے۔  عمران خان کے حوالے سے رچرڈ گرینل نے کہا کہ پاکستان کے اسیر سابق وزیراعظم بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح سیاست میں مورثی طور پر نہیں آئے تھے، رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم پر بھی ویسے ہی الزامات ہیں جیسے ٹرمپ پر تھے۔  موجودہ ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کی میڈیا سے گفتگو کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل بات یہی ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کو رہا کیا جائے