Advertisements

بزرگان دین کی خانقاہیں اور آستانے رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔ مخدوم الملک مزمل عون بخاری

Makhdoom Muzammil Aun Bukhari
Advertisements

اوچ شریف (خبر نگار) حضرت قطب الا قطاب سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری ؒ و دیگر اولیاء کرام نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی اور تبلیغ و ترویج کیلئے کام کیا اور ان کی خانقاہیں آج بھی فیضان نور ہیں جن سے آج بھی دنیا ان کے فیضان ولایت سے سرفراز ہو رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف آف سادات مخدوم الملک مزمل عون بخاری نے ولی عہد مخدومزادہ حسنات مزمل بخاری کے ہمراہ سید شیر شاہ جلال الدین حیدر سرخپوش بخاری ؒ کے 752 سالانہ سالانہ عرس مبارک کے موقع پر مریدین سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین کی خانقاہیں اور آستانے رہتی دنیا تک قائم رہیں گے اور مسلمان اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ملک سے انتہا پسندی،دہشت گردی اور فرقہ وارایت سے نجات حاصل کر سکتا ہے۔ بعد ازیں انہوں نے مریدین کے ہمراہ مزار مبارک پر حاضری دی،چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر دعا کرائی۔

Makhdoom Muzammil Aun Bukhari 2