Advertisements

بجلی کے بل پر جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

Elder brother murders his younger brother on the electricity bill dispute
Advertisements

دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے،گھر کا بجلی کابل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا

گوجرانوالا : بجلی کے بل پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔  پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے پرنس روڈ میں پیش آیا جہاں  بجلی کے بل کے پیسوں پر دو بھائیوں میں جھگڑا ہوگیا۔  پولیس کے مطابق جھگڑے میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہےکہ  دونوں بھائی محنت مزدوری کرتے اور ایک ہی مکان میں رہتے تھے،گھر کا بجلی کابل 10 ہزار 500 روپے آیا تھا۔

Advertisements