احمد پور شرقیہ() احمد پور شرقیہ 8 محرم الحرام کو مرکزی جلوس علم حضرت مولا غازی عباس علیہ السلام مرکزی امام بارگاہ رضا حسینی محلہ باکھری سے دوپہر دو بجے برامد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں ہاتھی بازار چبوترا بازار سے ہوتا ہوا دربار حضرت نور شاہ بخاری پہنچے گا اور وہاں سے ڈیرہ نواب روڈ سے ہوتا ہوا شام کو چوک منیر شہید پہنچے گا نوحہ خواں پارٹیاں ماتم کرتے ہوئے شام سات بجے مرکزی استانہ کربلا چوک منیر شہید اختتام پذیر ہوگا اس موقع پر شیعہ تنظیموں کے رہنما سجادہ نشین دربار حضرت نور شاہ بخاری مخدوم سید مظفر حسین بخاری سردار عبداللہ خان نتکانی اور لائسنس داران کے علاوہ سید سبطین شاہ المعرو ف رانجو شاہ سید تنویر حسین بخاری زاہد حسین مغل امتیاز حسین جعفری اس مرکزی جلوس کی قیادت کریں گے بعد ازاں نو بجے شب سجادہ نشین مخدوم سید مظفر حسین بخاری کی رہائش گاہ سے سیج مولا امیر قاسم کا جلوس برامد ہوگا جس کی قیادت مخدوم سید مظفر حسین بخاری کریں گے اس کے علاوہ استانہ سید فضل حسین شاہ کی رہائش گاہ سے بھی جلوس برامد ہوگا اس موقع پر پولیس پولیس نے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں